پاکستان اور قطر فضائیہ کی مشترکہ فضائی مشق زلزال ٹو جاری

بدھ 10 جنوری 2024ء

دنیا کی پیچیدہ ترین فضائِی مشقوں میں شمار ہونے والی مشق زلزال ٹو قطر میں جاری ہے، مشق میں پاکستان ائیر فورس کے ساتھ میزاب قطر کی امیری فضائیہ حصہ لے رہی ہے، مشق کی سب سے خاص بات پاک فضائیہ کے جدید ترین فور پوائنٹ فائیو جنریشن اومنی رول جے ٹین سی فائٹر جیٹس اور قطر کے یورو فائٹرز ہیں جو پہلی بار ایک دوسرے کے مد مقابل آئے ہیں۔ سنہ 2020ء میں شروع ہونے والی، فضائی مشق زلزال -II قطر کی میزبانی میں ہونے والی دوسری فضائی مشق ہے۔زلزال-II دنیا کی پیچیدہ ترین مشترکہ فضائی مشقوں میں سے ایک سمجھی جاتی ہے۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق فضائی مشق زلزال-II سے دونوں اتحادی ممالک کے مشترکہ تربیت اور باہمی تعاون کو فروغ دیا جاسکے گا۔ زلزال-II حقیقت پسندانہ فضائی جنگی منظر نامے کی عکاسی کرتے ہوئے شریک فضائی افواج کو اپنی آپریشنل تیاریوں کو حقیقی بنیادوں پر جانچنے کا موقع فراہم کرے گی۔ مشق، کا مقصد مشترکہ منصوبہ بندی کے طریقہ کار کو عصر حاضر کے عسکری تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے مزید بہتر بنانا ہے۔ مشق کو موجود، دفاعی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے میں بھی تاریخی اہمیت حاصل ہے۔مشق میں پاک فضائیہ کے جدید ترین جے-10سی لڑاکا طیارے پہلی بار ایک فضائی مشق میں قطر امیری فضائیہ کے یورو فائٹر طیاروں کے مد مقابل اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہے ہیں۔ پاک فضائیہ کی جانب سے قلیل مدت میں جے-10 سی لڑاکا طیاروں کی شمولیت، انکی آپریشنلائیزیشن اور ایک اور بین الاقوامی فضائی مشق میں انکی شرکت، ایک قابل ذکر کامیابی قرار دیا جا سکتا ہے۔ پاک فضائیہ کی کامیابی سربراہ پاک فضائیہ کے پاک فضائیہ کوجدت سے ہم کنار کرنے کے وژن کا عملی ثبوت ہے۔ ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ دوست ممالک سے جدید ٹیکنالوجی کی تحصیل اور خود انحصاری کے فروغ جیسے تصورات سربراہ پاک فضائیہ کے وژن کا خاصہ ہے۔فضائی مشقوں میں ان لڑاکا طیاروں کی شرکت پاک فضائیہ کے تکنیکی طور پر ترقی یافتہ اور ایک مستحکم فضائیہ کی جانب سفر میں اہم سنگ میل ہے۔جدید لڑاکا طیاروں کا بروقت حصول اور آپریشنلائیزیشن پاک فضائیہ کی جانب سے اپنی جدید ترین فضائی قوت کو برقرار رکھنے کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ ترجمان نے واضح کیا ہے کہپاک فضائیہ ہما وقت تغیر پذیر چیلنجز کا مقابلہ کرنے اور انتہائی مہارت کے ساتھ پاکستان کی فضائی حدود کے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔مشق زلزال-II پاک-قطر فضائی افواج کے وسیع باہمی فہم، تعاون اور دوستی کے فروغ کے لیے بہترین پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔




``
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟