سپریم کورٹ نے گن اینڈ کنٹری کلب کے فوری آڈٹ کا حکم دے دیا

پیر 28 نومبر 2022ء

سپریم کورٹ نے گن اینڈ کنٹری کلب کے فوری آڈٹ کا حکم دے دیا چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے گن اینڈ کنٹری کلب کے فوری آڈٹ کا حکم دے دیا اور کہا جلد از جلد آڈٹ کے عمل کو مکمل کیا جائے، 2 دسمبر 2019 سے 20 جون 2022 تک کا آ ڈٹ کیا جائے، گن اینڈ کنٹری کلب اور سی ڈی اے کے درمیان زمین لیز کے معاملہ پر مجاز اتھارٹی فیصلہ کرے، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے سیکرٹری آئی پی سی جو کہ چیرمین کمیٹی بھی ہیں انکی ایک میٹنگ میں چائے کا خرچہ 4لاکھ 16 ہزار روپے تھا، سپریم کورٹ کے اجلاسوں میں ہم کھانا پینا خود کرتے ہیں،سنا ہے قائد اعظم بھی اجلاسوں میں چائے بسکٹ نہیں دیتے تھے، نعیم بخاری ممبر کمیٹی نے کہا کمیٹی سی ڈی اے کو 1880 ملین رقم کی ادائیگی کرنا چاہتی ہے، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے قومی اثاثہ ہے جس کو ہم صرف تحفظ دینا چاہتے ہیں، حکومت جلد از جلد قانون سازی کرے اور کلب کے انتظامات کو سنبھالے، بینچ کے ایک ممبر کیس نہیں سننا چاہتے،کیس کی مزید سماعت فروری میں ہوگی




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی