رائل سعودی لینڈ فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ المطیر کا جی ایچ کیو دورہ، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات

پیر 27 نومبر 2023ء

رائل سعودی لینڈ فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ المطیر کا جی ایچ کیو دورہ، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور بشمول دفاع، سیکورٹی اور فوجی تربیت کے شعبوں میں تعاون سمیت علاقائی صورتحال اور مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعے پر تبادلہ خیال،، *آئی ایس پی آر کے مطابق رائل سعودی لینڈ فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ المطیر نے اپنے وفد کے ہمراہ جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول دفاع، سیکورٹی اور فوجی تربیت کے شعبوں میں تعاون سمیت علاقائی صورتحال اور مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعے پر تبادلہ خیال کیا گیا، رائل سعودی لینڈ فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ المطیر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کو سراہا اور خطے میں امن قائم کرنے کیلئے دی گئی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے اسٹریٹجک اور برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، قبل ازیں جی ایچ کیو آمد پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سعودی کمانڈر کو گارڈ آف آنر پیش کیا،،




``
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے برگر کی قیمت سات سو ڈالر