تاحیات ناہلی ختم،فیصل واوڈا موجودہ اسمبلی کےلئے نااہل رہیں گے،سپریم کورٹ

جمعه 25 نومبر 2022ء

فیصل واوڈا کو سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا،عدالت عظمیٰ نے فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی ختم کردی، فیصل واوڈا نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے سینیٹر شپ سے استعفیٰ دے دیا اور سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی، عدالت نے آئین کے آرٹیکل 63 ون سی کے تحت نااہلی کا فیصلہ سنادیا،عدالت نے واضح کیا فیصل واوڈا کی نااہلی 2018 سے شروع ہوگی، استعفی دینے کے بعد فیصل واوڈا موجودہ اسمبلی کی مدت تک نااہل ہوں گے، سپریم کورٹ میں فیصل واوڈا تاحیات نااہلی کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے فیصل واوڈا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا بطور رکن قومی اسمبلی آپ نے تین سال تک حقائق چھپائے، عدالت میں وہ امریکی پاسپورٹ جمع کرایا گیا جو میعاد کی بنیاد پر منسوخ ہوا تھا،معیاد کی بنیاد پر منسوخ ہونے والے پاسپورٹ کے بعد نیا امریکی پاسپورٹ جاری ہوا،اگر عدالت کے سامنے معافی مانگ لیں گے اور اچھی نیت سے استعفیٰ دیں گے تونااہلی 5 سال کی ہوگی، استعفیٰ نہ دینے کی صورت میں آپ کے خلاف 62 ون ایف کی کارروائی ہوگی، فیصل واوڈا نے جواب دیا عدالت سے غیر مشروط معافی مانگتا ہوں،جھوٹا بیان حلفی دینے کی نیت نہیں تھی،میری نیت ٹھیک تھی لیکن قانونی طور پر غلط ہوا،کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے قبل امریکی شہریت چھوڑنے کے لئے درخواست دے چکا تھا، چیف جسٹس نے کہا کاغذات نامزدگی اور ڈیکلریشن کے بارے میں اراکین کو سنجیدہ ہونا ہوگا، ہم نے آپ کو نیچا دکھانے کیلئے سپریم کورٹ میں طلب نہیں کیا،عدالت کی یہ کبھی خواہش نہیں رہی کہ اراکین پارلیمنٹ کو نیچا دکھایا جائے، آپ نے بطور رکن قومی اسمبلی کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی کی،عدالت کا مقصد کسی کو سزا دینا نہیں بلکہ ریگولیٹ کرنا ہے، فیصل واوڈا نے کہا ایم این اے کا الیکشن لڑا غلطی بیانی ہوئی، چیف جسٹس نے کہا مان جائیں عدالت کی اپروچ سزا دینا نہیں ہے، سینیٹ سےبھی مستعفی ہونا پڑے گا،جسٹس عائشہ ملک نے کہا اچھی نیت سے سینیٹ سے مستعفی ہوں،فیصل واوڈا نے جواب دیا تسلیم کرتا ہوں کہ اچھی نیت سے خود استعفیٰ دیا، ۔




``
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے