قوم اور فوج میں دراڑ ڈالنے کی مذموم کوششیں ناکام ہونگی،آرمی چیف جنرل عاصم منیر

اتوار 13  اگست 2023ء

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان دو قومی نظریے پر بنا، افواج پاکستان اور عوام ایک تھے ایک ہیں اور ایک رہیں گے۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ منعقد کی گئی جس میں پاک فوج کے دستوں نے مادر وطن کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ تقریب سے خطاب میں آرمی چیف کا کہنا تھاکہ قوم کو آزادی کے 76سال مکمل ہونے کی مبارک ہو، پاکستان دو قومی نظریہ کی بنیاد پر بنا اور آج کا دن مادر وطن کے دفاع کیلئے ہمارے عزم کی تجدید کا دن ہے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہم اندرونی اور بیرونی دشمن سے بخوبی آگاہ ہیں، پاکستان کو خوشحال اور مستحکم ملک بنانا ہمارا مشن ہے، افواج پاکستان اور عوام ایک تھے ایک ہیں اور ایک رہیں گے، ہم 76 برس سے آزادی کا دن منانے کی روایت قائم رکھے ہوئے ہیں۔ جنرل عاصم منیر کا کہنا تھاکہ پاکستان بے شمار وسائل اور ان گنت نعمتوں سے مالامال سرزمین ہے، قوم اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے، ہماری ترقی ہماری آئندہ نسلوں کے بہتر مستقبل کی ضامن ہوگی اور ہماری ترقی ہمارے اسلاف اور عوام کے خوابوں کی تعبیر ہو گی۔ آرمی چیف کا کہنا تھاکہ آج کا دن پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الا اللہ کے پیغام کی روح کو سمجھنے پر زور دیتا ہے، ہم ایک اہم اور کٹھن دور سے گزر رہے ہیں، ہمیں شدت پسندی اور جنگی جنون جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، ہمیں پاکستان کو کمزور کرنے کی خواہش رکھنے والی ناکام قوتوں کا سامنا ہے۔ جنرل عاصم منیر نےکہا کہ ہم قائد اعظم کے قول کہ “دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو مٹا نہیں سکتی” کے امین ہیں، میں اس موقع پر اپنی عظیم قوم کو امید کا پیغام دیتا ہوں، ملکی خودمختاری اور سالمیت کی خاطر ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، پاکستان آرمی عوام کی فلاح و بہبود کیلئے پُر عزم ہے۔ آرمی چیف کا کہنا تھاکہ قوم اور فوج میں دراڑ ڈالنے کی مذموم کوششیں ناکام ہونگی، ہمیں جغرافیائی، سیاسی تنازعات، طاقت کے حصول کی کشمکش جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، قوم ان چیلنجز خواہ وہ بیرونی ہوں یا اندرونی سے نبرد آزما ہونے کا حوصلہ، صلاحیت اور قابلیت رکھتی ہے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہمیں خوف اور مایوسی پھیلانے والوں کا منفی پروپیگنڈا مسترد کرنا ہوگا، یہ عناصر معاشرے میں نا امیدی پھیلانے کی ناکام کوششوں میں سرگرم ہیں، کوئی ملک اور قوم چیلنجز سے نبرد آزما ہوئے بغیر ترقی نہیں کر سکتی۔ تقریب میں ملی نغمے پیش کیے گئے اور آخر میں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا




``
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔