ہزارہ ایکسپریس ٹریک سے اترگئی،متعدد مسافر زخمی،ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

اتوار 06  اگست 2023ء

کراچی سے حویلیاں جانے والی ہزارہ ایکسپریس نواب شاہ کے قریب پٹری سے اتر گئی، 50 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے آنے والی ہزارہ ایکسپریس سرہاری ریلوے اسٹیشن کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی، حادثے میں ہزارہ ایکسپریس کی کئی بوگیاں ریلوے ٹریک سے اتر گئیں۔ ریلوے حکام کے مطابق لوکوشیڈ روہڑی سے ریلیف ٹرین جائے حادثہ روانہ کر دی گئی ہے حادثے کے باعث اپ ٹریک پر ٹریفک معطل ہے۔ حکام کے مطابق فی الوقت حادثے کی وجوہات کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا ہے جبکہ مقامی پولیس کے مطابق ہزارہ ایکسپریس میں سوار مسافروں کو بوگیوں سے نکالنے کا کام جاری ہے۔ ٹرین میں موجود مسافروں کے مطابق ہزارہ ایکسپریس میں بہت زیادہ مسافر سوار تھے دوسری جانب ٹرین حادثے کے باعث قریبی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ ٹرین حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو پیپلز میڈیکل اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔




``
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی برگر کی قیمت سات سو ڈالر انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے