ملک میں شدید بارشوں کی پیشگوئی،این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

هفته 22 جولائی 2023ء

ملک میں 22 سے 26 جولائی تک موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا۔ این ڈی ایم اے کی طرف سے جاری الرٹ کے مطابق موسلا دھار بارشوں سے اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، گوجرانوالہ، لاہور کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے،جبکہ طوفانی بارشوں کے سبب مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ہے 23 جولائی کو ڈیرہ غازی خان اور شمال مشرقی بلوچستان کے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ ہے، موسلا دھار بارشوں سے 22 سے 24 جولائی کے دوران کراچی اور حیدرآباد کے نشیبی علاقے زیر آب آسکتے ہیں این ڈی ایم اے کے مطابق کسان موسم کی پیش گوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے کاشت کار ، سیاح اور مسافر زیادہ محتاط رہیں تاکہ موسم برسات کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے




``
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں برگر کی قیمت سات سو ڈالر