سوئیڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی ،جے یو آئی نے ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی

هفته 22 جولائی 2023ء

سوئیڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی،جمیعت علمائے اسلام نے اتوار کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی،مولانا فضل الرحمن کہتے ہی۔ ہم ایسی اظہار رائے کی آزادی کو مسترد کرتے ہیں،پوری قوم اپنا احتجاج ریکارڈ کروائے ویڈیو بیان میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ سوئیڈن میں مسلسل قرآن کی بےحرمتی کی جارہی ہے۔ اس عمل سے امت مسلمہ کے ہر فرد کے دل کو دکھ پہنچ رہا ہے۔قرآن کریم سے امت مسلمہ کے تعلق کی فطری علامت ہے ۔امت مسلمہ تورات انجیل سمیت تمام آسمانی کتابوں کا احترام کرتی ہے۔ جے یو آئی کے سربراہ کا۔کہنا تھا کہ مغربی دنیا تنگ نظری کا مظاہرہ کیوں کررہی ہے ۔ عدم برداشت ، تنگ نظری اور تحمل کا جذبہ ختم ہونے کو مغرب اظہار رائے کی آزادی کا نام دے رہا ہے ۔ ہم نے ایسی اظہار رائے کو مسترد کرکے قوم سے احتجاج کی اپیل کی ہے ۔ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ اتوار کے روز پورے ملک میں سوئیڈن کے روئیے کیخلاف احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔اتوار 23 جولائی کو کراچی میں سب بڑا احتجاجی مظاہرہ ہوگا سوئیڈن کیخلاف کراچی کے مظاہرے میں بذات خود شریک ہوں گا ۔ ان شاءاللہ ، پوری قوم سڑکوں پر آکر سوئیڈن کیخلاف احتجاجی مظاہرے کرے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ تمام مسلمانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ان احتجاجی مظاہروں میں شریک ہوں۔پوری قوم قرآن اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے عقیدت اور عشق کا اظہار کرے۔مغربی دنیا کو پیغام دینا ہے کہ مسلمان قرآن کی حرمت پر جان تو دے سکتا ہے اس کی توہین کی کسی کو اجازت ہرگز نہیں دے سکتا ۔ مغرب کے اس رویئے کیخلاف ہم اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔ ویڈیو بیان میں جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ میں نے وزیر اعظم سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کرکے مطالبہ کیا ہے کہ سوئیڈن سے پاکستانی سفیر کو فوری واپس بلایا جائے ۔ او آئی سی تنظیم سے کہا جائے کہ تمام اسلامی ممالک سوئیڈن سے اپنی سفرا واپس بلائیں ۔تاکہ مغربی دنیا کے سامنے امت مسلمہ کا اجتماعی احتجاج ریکارڈ کیا جاسکے ۔مغرب کو پیغام دینا ہے کہ امت مسلمہ اپنے قرآن اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حرمت پر آنچ آنے کی کسی کو اجازت نہیں دے گی۔




``
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا