سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی کا واقعہ،ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے

جمعه 07 جولائی 2023ء

یوم تقدیس قرآن،ملک بھر میں سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی کے خلاف مظاہرے،واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرنے کےلئے سویڈش حکومت سے مطالبہ وزیراعظم شہباز شریف کی اپیل پر ملک بھر میں سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی کے واقعے کے خلاف پر امن احتجاجی مظاہرون کا سلسلہ جاری ہے،سپریم کورٹ آف پاکستان کے باہر وکلاٗ نے قرآن پاک ہاتھوں میں لیکر احتجاج کیا سپریم کورٹ بار عابد زبیری نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہیں، قرآن پاک کی بے حرمتی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف قرارداد منظور کرلی، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی مذمتی قرارداد میں کہا گیا کہ قرآن مجید کی بے حرمتی سے نہ صرف مسلمانوں کو تکلیف ہوئی بلکہ یہ عمل برداشت، احترام اور مذہبی آزادی کے منافی ہے، قرآن کریم کی بے حرمتی کسی بھی جمہوری معاشرے کے بنیادی اصولوں کے منافی ہے،قرآن پاک کی بے حرمتی سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے، عالمی برادری اس طرح کے واقعات کی روک تھام میں ناکام ہوئی ہے،عالمی برادری مذہبی عدم برداشت کے ان اقدامات کی روک تھام کرے، سویڈن حکومت ایسے واقعات کی روک تھام کرے، حکومت پاکستان اسلاموفوبیا کے واقعات کے خلاف او آئی سی جیسے دیگر عالمی اداروں میں اس معاملے کو اٹھائے، حکومت مذہبی ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے بین المذاھب مکالمے کا انعقاد کروائے۔ راولپنڈی میں انجمن تاجران اور مختلف مذہبی تنظیموں کی طرف سے لیاقت باغ،مری روڈ،فوارہ چوک سمیت مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور سویڈش حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ واقعے میں ملوث مجرموں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے،پشاور میں پریس کلب،لاہور اور کراچی سمیت ملک کے دیگر حصوں میں بھی احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے،جس میں مسلم ممالک کی حکومتوں پر زور دیا جا رہا ہے کہ وہ سویڈن کی حکومت پر دبائو بڑھائیں تاکہ مجرموں کو قرار واقعی سزا مل سکے،جبکہ سویڈن کی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم شروع کی جائے




``
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے