پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

هفته 01 جولائی 2023ء

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق قونصلر رسائی سے متعلق دونوں ممالک کے درمیان دوہزار آٹھ کو طے پانے والے معاہدوں کے تحت دونوں ممالک ہر سال یکم جنوری اور یکم جولائی کو قیدیوں کے حوالے سے فہرستوں کا تبادلہ کرتے ہیں،بھارتی حکومت نے بھارتی جیلوں میں قید چار سو سترہ پاکستانیوں کی فہرست نئی دہلی میں۔ پاکستانی ہائی کمیشن کے حوالے کی ،بھارتی جیلوں میں قید پاکستانیوں میں تین سو تینتالیس عام شہری اور چوہتر ماہی گیر شامل ہیں دوسری جانب پاکستان نے پاکستانی جیلوں میں قید تین سو آٹھ بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کی بھارتی قیدیوں میں دو سو چھیاسٹھ ماہی گیر اور بیالیس عام شہری شامل ہیں ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت پر زور دیا ہے کہ جو قیدی اپنی سزا مکمل کر چکے ہیں اور انکی شہریت کی تصدیق ہوچکی ہے انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے اور پاکستان بھجوایا جائے




``
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔