عید کے دن بھی پاک فوج کے جوان اپنوں سے دور فرائض کی انجام دہی میں مصروف

جمعه 30 جون 2023ء

پاک آرمی کے محافظ سیاچن کے برف پوش پہاڑوں سے لے کر بلوچستان کی سنگلاخ چٹانوں تک، سندھ کے تپتے صحرائوں سے لے کر وزیرستان کے پہاڑوں تک اپنی عیدیں سرحدوں کی حفاظت کے لئے قربان کرتے آرہے ہیں۔ شمالی وزیرستان سے پاک فوج کے آفیسرز اور جوانوں کی جانب سے عید الاضحی کے پر مسرت موقع پر قوم کے نام خصوصی پیغام میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی قوم کو عید کی خوشیاں مبارک ، ہم اپنی قوم کی خوشیوں کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ پاک فوج کے آفیسرز اور جوانوں کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان کی زرخیز سرزمین بہت سی قربانیوں سے حاصل کی گئی ہے جس میں پاک فوج کے آفیسرز اور جوانوں کا خون شامل ہے،پاکستانی قوم عید کی خوشیاں بھر پور طریقے سے منائے کیونکہ پاک فوج کے جوان انکی حفاظت کے لیے ہر دم تیار کھڑے ہیں۔افسران اور جوانوں کا کہنا تھا کہ ہم عید کے موقع پر اپنی ڈیوٹی پر ہیں اور ایسی بہت سی عیدیں قوم کی حفاظت کے لیے قربان کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں




``
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان برگر کی قیمت سات سو ڈالر