انٹرنیشنل پیس اسٹکنگ مقابلے،پاکستان آرمی کی دوسری پوزیشن

جمعه 16 جون 2023ء

رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ برطانیہ میں ملٹری ڈرل کے معیار کو جانچنے کے لیے سالانہ منعقد ہونے والے انٹرنیشنل پیس اسٹکنگ 2023 کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے،مقابلوں میں پاکستان آرمی نے دوسری پوزیشن حاصل کی رواں سال ہونے والے مقابلوں میں پاکستان آرمی کے حوالدار نعمان کو بہترین انفرادی ڈرل سارجنٹ کے اعزاز سے نوازا گیا۔ انٹرنیشنل پیس اسٹکنگ 2023 میں 16 ملکوں کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ اختتامی تقریب میں پاکستان سے کل پانچ ڈرل سارجنٹس نے حصہ لیا۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کے مایہ ناز ڈرل اسکواڈ کی کارکردگی کو برطانوی ناظرین کی طرف سےپسند کیا گیا اوربے حدسراہاگیا، واضح رہے کہ پاکستان آرمی نے 2018 میں پہلی بار انٹرنیشنل پیس سٹکنگ کے مقابلوں میں حصہ لیا – سالانہ منعقد ہونے والے منفرد طرز کے مقابلوں میں اب تک مجموعی طور پاکستان آرمی نے سال 2018, 2019 اور 2020 میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ سال 2022اور 2023 دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔




``
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ برگر کی قیمت سات سو ڈالر اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی