نظر ثانی کا دائرہ کار بڑھانا اور اسے اپیل قراردینا الگ الگ چیزیں ہیں،چیف جسٹس

جمعرات 15 جون 2023ء

چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی،ججز نشستوں پر بیٹھے تو کمرہ عدالت میں چڑیاں چہچہانے کی آوازیں سنائی دیں، چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چڑیاں شاید آپ کو کوئی پیغام دینا چاہتی ہیں، اٹارنی جنرل بولے امید ہے پیغام اچھی نوعیت کا ہوگا، چیف جسٹس نے کہا وہ زمانہ بھی تھا جب پیغامات کبوتروں کے ذریعے پہنچائے جاتے تھے کیس کی سماعت شروع ہوئی تو اٹارنی جنرل نے دلائل میں کہا سپریم کورٹ میں آرٹیکل 184/3 کا پہلا مقدمہ چوہدری ظہور الہٰی کا آیا،اس کیس میں ججز نے آرٹیکل 184/3کے اختیار پر محتاط رویہ اختیار کیا۔ جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیے اس کیس میں تمام ججز نے کہا کہ معاملہ عوامی مفاد کا ہے،آپ فیصلے کا پیراگراف 47 پڑھیں، اٹارنی جنرل نے جواب دیا میرا انحصار فیصلے کے پیراگراف 45 پر ہے،اس کیس کے بعد آرٹیکل 184/3 کا اختیار بڑھتا گیا، جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے جانتے ہیں کہ آرٹیکل 184/3 کے اختیار میں وقت کیساتھ توسیع ہوئی، آپ سے یہ جاننے میں دلچسپی ہے کہ 184 (3) کے ساتھ نظر ثانی کا دائرہ اختیار کیوں اور کیسے بڑھنا چاہیے؟ چیف جسٹس نے کہا آپ درخواست گزار کا موقف بھی سمجھیں، درخواست گزار کو اس پر اعتراض نہیں کہ نظرثانی کا دائرہ کار کیوں بڑھایا گیا،درخواست گزار کہتے ہیں نظرثانی کا دائرہ کار آئینی ترمیم سے بڑھایا جا سکتا ہے، جسٹس منیب اختر نے کہا آرٹیکل 184 (3) کے فیصلوں کے خلاف نظر ثانی کو دیگر فیصلوں سے الگ کیسے کیا گیا؟ سپریم کورٹ کے فیصلوں کی نوعیت مختلف ہوسکتی ہے لیکن نظرثانی کا پیمانہ یکساں ہے، عدلیہ نے آرٹیکل 184/3 کے اختیار کو مختلف ادوار میں مختلف انداز سے استعمال کیا، ہوسکتا ہے آئندہ سالوں میں سپریم کورٹ میں اس اختیار کو مختلف انداز سے دیکھا اور استعمال کیا جائے چیف جسٹس نے ریمارکس دیے نظرثانی کا دائرہ کار بڑھانا اور اسے اپیل کے مترادف قرار دینا الگ الگ چیزیں ہیں،فیصلے موجود ہیں کہ نظر ثانی میں دوبارہ سماعت نہیں ہوسکتی، دوبارہ سماعت کا آپشن قانون سازی سے ضرور دیں لیکن اس آپشن کیلئے درست قانونی راستہ اختیار کریں، کیس کی سماعت جمعہ تک ملتوی کردی گئی۔




``
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار