خدیجہ شاہ تک قونصلررسائی کی امریکی درخواست وزارت داخلہ کو بھجوا دی،ترجمان دفتر خارجہ

جمعرات 08 جون 2023ء

ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ خدیجہ شاہ کی دہری شہریت کی وجہ سے امریکی سفارتخانے نے قونصلر رسائی کی درخواست کی ہے جو وزارت داخلہ کو بھجوا دی گئی ہے ، ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث کرداروں کے ساتھ آئین اور قانون کے مطابق سلوک کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کا سارا نظام ایک آئین اور قانون کے تحت ہے اور پاکستان میں تمام شہریوں کو بنیادی حقوق حاصل ہیں۔پاکستان پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات بالکل بےبنیاد ہیں۔ دفترخارجہ کی ترجمان کا کہناتھا کہ انسداد دہشتگردی پر پاکستان ، چین اور ایران کے سہ فریقی مذاکرات ہورہے ہیں۔ بیجنگ میں ہونے والے مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت ڈی جی کاؤنٹر ٹیررازم کررہے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ کشمیر میں بھارتی افواج کا ظلم و ستم جاری ہے۔ عالمی برادری سے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔




``
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا