سی آئی اے چیف کا دورہ چین ،امریکہ نے تصدیق کردی |
|
هفته 03 جون 2023ء | |
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق امریکی حکام نے تصدیق کی ہےکہ بیجنگ اور واشنگٹن کے درمیان تعلقات کی بہتری کے لیے سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنس نے گزشتہ ماہ چین کا دورہ کیا اور چینی ہم منصب سے ملاقات کی، سی آئی اے ڈائریکٹر کے گزشتہ ماہ دورہ چین کی خبر فنانشل ٹائمز نے سب سے پہلے دی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ واشنگٹن چین سے تعلقات میں تناؤ کم کرنے کی کوششیں کررہا ہے ، دونوں جانب سے بات چیت کی بحالی اولین ترجیح ہے کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان بات چیت نہ ہونے سے دو عالمی طاقتوں کے تصادم کے خطرات پیدا ہوسکتے ہیں۔ |