برطانوی چیف آف جنرل سٹاف کا جی ایچ کیو کادورہ،آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات

بدھ 31 مئی 2023ء

آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سر پیٹرک نکولس یارڈلے مونراڈ سینڈرز کا جی ایچ کیو کا دورہ کیا، جہاں ان کی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات ہوئی، برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سر پیٹرک نکولس یارڈلے نے جی ایچ کیو پہنچنے پر یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی، جس کے بعد پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سر پیٹرک نکولس یارڈلے کو گارڈ آف آنر پیش کیا، بعدازاں برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سر پیٹرک نکولس یارڈلے کی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات ہوئی،جس کے دوران علاقائی سلامتی کے امور اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، برطانوی جنرل نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں اور کامیابیوں سمیت خطے میں امن و استحکام کے لئے کوششوں کو سراہا، قبل ازیں برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سر پیٹرک نکولس یارڈلے مونراڈ سینڈرز نے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کادورہ کیا، جہاں انہوں نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے بھی ملاقات کی،،




``
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی برگر کی قیمت سات سو ڈالر دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے