پی ٹی آئی فنڈنگ کیس، تحریک انصاف کے وکیل کو دلائل دینے کا آخری موقع دے رہے ہیں،الیکشن کمیشن |
|
منگل 30 مئی 2023ء | |
چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے سماعت کی،، پی ٹی آئی کی جانب سے معاون وکیل نوید انجم الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کردی۔ چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا گزشتہ سماعت پر بھی انور منصور کی مرضی کی تاریخ دی گئی،، ہم اپ کی مرضی کی تاریخ دیتے ہیں۔معاون وکیل نے بتایا انور منصور سندھ ہائیکورٹ میں ہیں جس پر چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے الیکشن کمیشن میں پیشی کا تو پھر کسی کو وقت نہیں ملے گا، دس ماہ بعد بھی کیس کی سماعت شروع نہیں ہوسکے گی۔ الیکشن کمیشن نے دلائل دینے کیلئے پی ٹی آئی کے وکیل کو آخری موقع دیتے ہوئے کیس کی مذید سماعت 6 جون تک ملتوی کردی |