جیولین تھرور کی عالمی رینکنگ،ارشد ندیم ٹاپ فائیو میں شامل

منگل 23 مئی 2023ء

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ورلڈ ایتھلیٹکس فیڈریشن کی جاری جیولین تھرور کی نئی رینکنگ میں پاکستان کے ارشد ندیم ٹاپ فائیو میں جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہےہیں۔ اولمپکس اور کامن ویلتھ گیمز میں میں شاندار پرفارمنس کی بدولت ملک میں جیولن تھرو کے کھیل کی پہچان بننے والے ارشد ندیم کے رینکنگ پوائنٹس کی تعداد 1306 ہے اور وہ عالمی رینکنگ میں پانچویں پوزیشن پرہیں۔ اولمپک چیمپئن بھارت کےنیرج چوپڑا رینکنگ میں میں پہلے نمبرپر آگئے، گریناڈا کے اینڈرسن پیٹرس دوسرے،جمہوریہ چیک کے اولمپک سلور میڈلسٹ جیکوب وادلے تیسرے اور جرمنی کے جیولیان ویبر چوتھے نمبر پر موجودہیں ۔




``
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے