سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ،جوابی کارروائی میں ایک دہشتگرد یلاک، تین سیکیورٹی اہلکار شہید

هفته 20 مئی 2023ء

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے علاقے زرغون میں دہشت گردوں کے ایک گروپ نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا، یہ پوسٹ حال ہی میں علاقے میں کوئلے کی کانوں کو نشانہ بنا کر بھتہ خوری کی کوششوں کو روکنے میں مدد کے لئے قائم کی گئی تھی، پوسٹ پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کا حملہ پسپا کیا، جس کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا، تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے میں تین جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، سیکیورٹی فورسز نے حملے کے بعد قریبی پہاڑوں میں ممکنہ طور پر فرار ہونے والے دہشت گردوں کے ٹھکانے کی نشاندہی کرکے آپریشن شروع بھی کیا، سیکیورٹی فورسز قوم کے تعاون سے بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے پرعزم ہیں،،




``
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان