جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس،چھہتر گرفتار،مرکزی ملزم کی گرفتاری کےلئے کوشش جاری ہے،سی پی او راولپنڈی

اتوار 14 مئی 2023ء

سی پی او راولپنڈی سید خالدہمدانی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ جی ایچ کیو کے گیٹ پر پٹرول چھڑکنے والے ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال عمل میں لایا گیا سی پی او راولپنڈی کا کہنا اتنا کہ ملزمان کو شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کریں گے اور ملوث افراد کو قرار واقعی سزا بھی دلوائیں گے،راولپنڈی میں اسی کروڑ سے زائد مالیت کی توڑ پھوڑ کی گئی،جبکہ تفتیش کےلئے ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے، انکا کہنا تھا کہ نامزد مرکزی ملزم کی گرفتاری کےلئے بھی کوشش جاری ہے واضح رہے کہ نو مئی کو پی ٹی آئی کی طرف سے پرتشدد احتجاج اور جی ایچ کیو گیٹ پر حملے میں سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت سمیت دو سو سے زائد افراد نامزد ہیں




``
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ