سعودی عرب کی کامیاب ثالثی،سوڈان میں عارضی جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا

جمعه 12 مئی 2023ء

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کو اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر ایک مختصر بیان میں کہاکہ سعودی عرب سوڈان میں امن اور استحکام کی بحالی تک کام کرتا رہے گا،سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا ہم انسانی ہمدردی کی کارروائی میں سہولت فراہم کریں گے شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ دستخط کے بعد جدہ مذاکرات ان سرگرمیوں کو آسان بنانے کے لیے دس دن تک کی مدت کے لیے موثر جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے پر توجہ مرکوز کریں گے جبکہ اسکے بعد, بعد فریقین سوڈانی شہریوں اور علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر دشمنی کے مستقل خاتمے کے لیے مذاکرات کے لیے مجوزہ انتظامات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ سعودی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ معاہدے پر دستخط کرنے والے دونوں فریقوں نے انسانی ہمدردی کے کاموں میں سہولت فراہم کرنے، شہریوں کی ہنگامی ضروریات کو پورا کرنے اور فوج کے انخلا پر رضامندی کے لیے بین الاقوامی انسانی قانون اور انسانی حقوق کے قانون کی پاسداری کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ ساتھ ہی ہسپتالوں اور کلینکس سے فورسز کے نکلنے اور میتوں کو احترام کے ساتھ دفنانے کی بھی اجازت دی گئی ہے۔




``
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟