جی ایچ کیو پر حملہ،پی ٹی آئی کے کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج

بدھ 10 مئی 2023ء

تفصیلات کے مطابق تھانہ آر اے بازار راولپنڈی میں درج مقدمے میں سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت سمیت پندرہ کارکنوں کو نامزد کیا گیا ہے،پولیس کی مدعیت میں درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ سابق صوبائی وزیر کے اکسانے پر کارکنوں نے جی ایچ کیو کے گیٹ نمبر ایک پر حملہ کیا اور توڑ پھوڑ کہ ،نامزد ملزمان پٹرول بموں سے لیس تھے جنھوں نے افواج پاکستان کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ملزمان نے جی ایچ کیو کی عمارت کے شیشے بھی توڑے دوسری طرف مجموعی طور پر پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف سات مقدمات کا اندراج کیا گیا،مقدمات میں ایک سو نوے ارکان کو گرفتار کیا گیا جن۔میں سے باون کو عدالتی احکامات پر اڈیالہ جیل بھجوایا گیا ہے جبکہ توڑ پھوڑ میں ملوث جو ملزمان کیسز میں نامزد نہیں انہیں نظر بند کرنے کےلئے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے




``
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا گدھا بازیاب،چور گرفتار اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔