پاکستان میں ہر دن بارہ سو بچے سگریٹ نوشی شروع کرتے ہیں،رپورٹ |
|
بدھ 10 مئی 2023ء | |
ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ہر سال دنیا میں اسی لاکھ کے لگ بھگ لوگ سگریٹ نوشی کی وجہ سے موت کے منہ میں جاتے ہیں جبکہ ان میں سے تین لاکھ سینتیس ہزار سے زائد پاکستانی شامل ہیں عالمی ادارہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں ہر دن ایک ہزار دو سو سے زائد بچے سگریٹ نوشی شروع کرتے ہیں جبکہ تمباکو نوشی کے باعث پیدا ہونے والی بیماریوں کے علاج کےلئے صحت کی سہولیات پر چھ سو بیس ارب کا خرچ آتا ہے حالیہ جاری تحقیقاتی رپورٹ میں محققین کا کہنا ہے کہ تمباکو نوشی دنیا کے سب سے بڑے صحت کے مسائل میں سے ایک ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق تمباکو اور سگریٹ کی قیمتوں میں اضافے سے نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی سگریٹ نوشی کے رجحان کو روکنے میں مدد مل سکتی |