پی آٹی آئی رہنماٗ اسد عمر کو پولیس نے گرفتار کر لیا

بدھ 10 مئی 2023ء

ابتدائی تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے قریب سے حراست میں لیا گیا،پی ٹی آئی رہنما اسد عمر اور شاہ محمود قریشی عمران خان سے ملاقات کےلئے درخواست لیکر اسلام آباد ہائیکورٹ گئے تھے جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ انہیں عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی اسد عمر درخواست لے کر چیف جسٹس کے کمرہ عدالت کی طرف گئے جس کےبعد وہ اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے قریب لائبریری میں پہنچے جہاں سے باہر نکلنے پر اسلام آباد پولیس نے اسد عمر کو گرفتار کرلیا۔ تحریک انصاف کے وکلا نے اسد عمر کی گرفتاری پر مزاحمت کی کوشش کی جس پر پولیس اور وکلا کے درمیان دھکم پیل بھی ہوئی اور اہلکار اسد عمر کو لے کر روانہ ہوگئے، واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں نیب کے حکم پر گرفتار کیا گیا تھے جس کے بعد احتجاج کے دوران کراچی سے علی زیدی کو حراست میں لیا گیا اور علی الصبح سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو بھی گرفتار کیا گیا،




``
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ گدھا بازیاب،چور گرفتار چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا