پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار کا تنازعہ ختم،معطلی کے احکامات واپس

منگل 09 مئی 2023ء

جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی،پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے مابین معاملات خوش اسلوبی سے طے پا گئے،دونوں وکلا تنظیموں نے ایک دوسرے کے خلاف اقدامات واپس لینے کے حوالے سے عدالت کو آگاہ کیا،پاکستان بار کونسل نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اور ایڈیشنل سیکریٹری کو ڈی سیٹ کرنےکا فیصلہ واپس لے لیا،دونوں وکلا تنظیموں نے ایک دوسرے کے خلاف اقدامات واپس لینے کے حوالے سے عدالت کو آگاہ کیا جس پر عدالت نے معاملہ نمٹا دیا، کمرہ عدالت میں دونوں وکلاء تنظیموں کی جانب سے ایک دوسرے پر معاملات میں دخل اندازی کے الزامات پر جسٹس عائشہ ملک نے کہا جب معاملہ ختم ہو رہا ہے تو ایک دوسرے پر الزام تراشی بند کی جائے۔




``
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات