مصنوعی ذہانٹ سے جڑے خطرات،امریکی صدر کی گوگل اور دیگر کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقات |
|
جمعه 05 مئی 2023ء | |
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق گوگل اور مائیکروسافٹ کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقات میں امریکی صدر نے عالمی سطح پر حکومتوں اور قانون سازوں کیلئے مصنوعی ذہانت سے جڑے خطرات اور ممکنہ حفاظتی تدابیر سے متعلق بات چیت کی۔ ملاقات میں شریک امریکی نائب صدر کاملا ہیریس نے اپنے بیان میں بتایا کہ سی ای اوز کو بتایا گیا ہے کہ وہ اپنی قانونی ذمہ داریوں کو پورا کریں اور صارفین کی پرائیویسی اور سیفٹی کو یقینی بنائیں،بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صدر نے سی ای اوز کو یقین دلایا ہے کہ مصنوعی ذہانت سے متعلق نئے قوانین کیلئے امریکی انتظامیہ ہر ممکن تعاون کرنے کیلئے تیار ہے۔ میٹنگ کے بعد اوپن اے آئی کے سیم الٹمین کا کہنا تھا کہ وائٹ ہاؤس نئی ٹیکنالوجی کو پورے طریقے سے سمجھنا چاہتا ہےاور وہ مصنوعی ذہانت سے متعلق قانون سازی کرنا چاہتے ہیں یہ ایک ایسا معاملہ ہے جس کا ہم با آسانی حل تلاش کر سکتے ہیں۔ حکام کے مطابق میٹنگ سے قبل صدر جو بائیڈن کو مصنوعی ذہانت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی تھی امریکی صدر نے خود بھی چیٹ جی پی ٹی کو استعمال کر کے دیکھا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر کی جانب سے بلائی گئی میٹنگ میں گوگل کے سی ای او سندر پچائی، مائیکروسافٹ کے ستیا نڈیلا، اوپن اے آئی کے سیم الٹمین، نائب صدر کاملا ہیریس، بائڈن کے چیف آف اسٹاف سمیت نیشنل سکیورٹی ایڈوائیز رجیک سلویان سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ بائیڈن انتظامیہ نے ملک بھر میں نیشنل سائنس فاؤنڈیشن کے ذریعے مصنوعی ذہانت کے نئے ادارے کھولنے کیلئے ایک سو چالیس ملین ڈالر سرمایہ کاری کا بھی اعلان کیا ہے۔ |