اپوزیشن کا احتجاج ،سینیٹ سے حکومت نے سپریم کورٹ فیصلوں اور آرڈر پر نظر ثانی کا بل منظور کرا لیا

جمعه 05 مئی 2023ء

سینیٹ کا اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی صدارت میں شروع ہوا، اجلاس میں ن لیگ کے سینیٹر عرفان صدیقی کی جانب سے ایوان میں سپریم کورٹ فیصلوں اور آرڈر پر نظرثانی بل پیش کیا گیا، جس پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا اور شور شرابہ کیا گیا،اپوزیشن کی طرف سے چیئرمین ڈائس کا گھیراؤ کیا گیا اورجعلی بل نامنظور، امپورٹڈ حکومت نامنظور کے نعرے بھی لگائے گئے۔ اجلاس میں اپوزیشن کے شور شرابے کے دوران سپریم کورٹ ریویو اینڈ ججمنٹ بل منظور کرلیا گیا۔ بل کے حق میں 32 اور مخالفت میں 21 ووٹ آئے،جس کے بعد سینیٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا




``
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے