پاک فوج دفاع وطن کےلئے ہمہ وقت تیار ہے،آرمی چیف جنرل عاصم منیر

هفته 29 اپریل 2023ء

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 147 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خظاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا ریاست کا محور پاکستان کے عوام ہیں، ہماری پہلی اور اہم ذمہ داری ریاست سے وفاداری اور پاکستان کی مسلح افواج کو تفویض کردہ آئینی کردار سے وابستگی ہے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا فوج ہمارے عظیم قائد کے نظریے پر عمل پیرا ہے جس میں ذات، رنگ، نسل، جنس یا علاقائی تفریق نہیں ہے، ہمارے لیے عوام کی حفاظت اور سلامتی سے زیادہ مقدس کچھ نہیں ہے، کوئی فرض مادر وطن کی حفاظت سے زیادہ اہم نہیں ہے، امن کے لیے ہماری کوششوں کو کسی صورت کمزوری نہ سمجھا جائے، ہم اپنے مادر وطن کےدفاع کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، پاک فوج اپنےاس فرض کو نبھانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا دشمن ریاستی اور سماجی ہم آہنگی کو متاثر کرنا چاہتا ہے، دہشت گردی کی جنگ میں عوام اور ریاست کا کلیدی کردار ہے، افواج پاکستان کے غیور اور سربکف سپاہی دشمن کی تعداد یا وسائل سے مرعوب نہیں ہوتے، ظاہری اور چھپے دشمن کو پہچاننا ہو گا اور اس ضمن میں حقیقت اور ابہام میں فرق رکھنا ہو گا۔ سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا دشمن عوام اور مسلح افواج کے درمیان دراڑ ڈالنے کی سازشوں میں سرگرم ہے، عوام اور پاک فوج کے باہمی رشتے کو قائم و دائم رکھا جائے گا۔ جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ افغانستان میں استحکام ہماری سلامتی کے لیے بنیادی حیثیت رکھتا ہے، ہم اپنے کشمیری بھائیوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔ سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا پاکستان کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق کے لیے ان کی تاریخی جدوجہد اور حَقِ خود ارادیت کے لیے اُن کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہے گا، عالمی برادری کو جان لینا چاہیےکہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور پُرامن حل کے بغیر علاقائی امن ہمیشہ مبہم رہےگا۔




``
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟