ملک میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی

بدھ 26 اپریل 2023ء

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 15 سے 30 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے، شہر میں کل بوندا باندی کا امکان ہے جب کہ 28 اپریل سے یکم مئی کے دوران شہر میں کہیں ہلکی، کہیں معتدل اور کہیں تیز بارش ہوسکتی ہے، شہر میں بارش کے باعث دن کےدرجہ حرارت میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی ایڈوائزری کے مطابق ستائیس اپریل سےتین مئی کے دوران بلوچستان، جنوبی پنجاب، سندھ کے بیشترمقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، بلوچستان، جنوبی پنجاب اور سندھ کے چند مقامات پر موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کابھی امکان ہے۔ چھبیس سے انتیس اپریل کے دوران کشمیر،گلگت بلتستان میں گرج چمک کےساتھ بارش بھی متوقع ہے، پشاور،اسلام آباد، راولپنڈی اور دیگر علاقوں میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مانسہرہ،ایبٹ آباد، چترال، سوات اور دیگر علاقوں میں یکم سے چار مئی کےدوران مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے جب کہ بلوچستان کےکچھ حصوں، ڈی جی خان کے پہاڑی علاقوں میں اٹھائیس اپریل سے دو مئی تک مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔ بالائی خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان،کشمیر،مری،گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی موجود ہے




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات گدھا بازیاب،چور گرفتار دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔