آرمی چیف جنرل عاصم سرحد پر تعینات افسران اور جوانوں کے ساتھ عید کا دن گزارا

هفته 22 اپریل 2023ء

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بارڈر پر تعینات افسران اور جوانوں کے ساتھ عید کی نماز ادا کی،ان سے ملاقات کی اور پاک آرمی کے افسران اور جوانوں کے حوصلے اور ہمت کو سراہا آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی آرمی چیف کا افسران اور جوانوں سے ملاقات کے دوران کہنا تھا کہ "پاک فوج سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم ہے اور افواجِ پاکستان ملکی سالمیت کو یقینی بنانے کے لیے کسی بھی خطرے کو ناکام بنانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں" آرمی چیف نے مزید کہا کہ " محافظینِ پاکستان دشوار راستوں ، سخت موسمی حالات اور اپنے پیاروں سے دور ہونے کے باوجود، اپنے فرائض کو مقدم رکھتے ہیں کیونکہ سرحدوں کی حفاظت سے زیادہ مقدس کچھ نہیں ہے" آرمی چیف نے شہداء کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور زور دیا کہ عید کے دن ہمیں مادر وطن کے دفاع اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو ہرگز فراموش نہیں کرنا چاہیے۔ آرمی چیف نے خصوصی طور پر شُہداء کے اہل خانہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ علاوہ ازیں، آرمی چیف نے جوانوں اور آفیسرز کی آپریشنل تیاری اور مستعدی کو سراہا۔ قبل ازیں آمد پر کور کمانڈر پشاور نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔




``
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ