اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی آٹھ مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کر دی |
|
منگل 18 اپریل 2023ء | |
سابق وزیراعظم کی عبوری ضمانت کے حوالے سے کیس کی سماعت چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کی، سماعت کے دوران عمران خان کی جانب سے ایک روزہ حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے کہاکہ عمران خان آج اس عدالت میں پیشی کیلیے تیار تھے،مگر آج لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہونا تھا،لاہور ہائیکورٹ آج 121 ایف آئی آرز کا کیس سن رہی ہےاستدعا ہے کہ عمران خان کی ضمانت میں مئی کے پہلے ہفتہ تک کی توسیع کی جائے،چیف جسٹس نے کہاکہ ہم آپ کو پہلے ہی غیر معمولی ریلیف دے رہے ہیں،آپ کو حتمی ریلیف انسداد دہشتگردی عدالت سے ملے گا،خود کو شرمندہ نہ کیجیے گا نہ ہی ہمیں ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہاکہ میں نے پچھلی سماعت پر کہا تھا عمران خان 18اپریل کو نہیں آئیں گے،عمران خان نہیں آئے جبکہ ہم نے سکیورٹی انتظامات کر رکھے تھے،اس موقع پر ایڈوکیٹ جنرل نے سکیورٹی ایس اوپیز عدالت میں پیش کر دیےجس پرچیف جسٹس نے کہاکہ یہ دو الگ الگ چیزیں ہیں،ہائیکورٹ کی بلاشبہ آپ نے فُول پروف سکیورٹی رکھی ہو گی،سوال یہ ہے بطور سابق وزیر اعظم ان کی سکیورٹی بحال ہوئی یا نہیں،عدالت نے عمران خان کے استثنی کی درخواست منظور کرلی اور عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت3مئی تک کیلئے ملتوی کردی |