عدالتی اصلاحات کے بل پر حکم امتناع ،پاکستان بار کونسل کل یوم سیاہ منانے گی |
|
پیر 17 اپریل 2023ء | |
سپریم کورٹ اسلام آباد میں پاکستان بار کونسل کے زیر اہتمام بار کونسلز کے نمائندوں کا اجلاس ہوا جسمیں موجودہ آئینی اور سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل ہارون رشید نے کہا سپریم کورٹ کے دو ججز کے کہنے پر چیف جسٹس نے پنجاب اور کے پی انتخابات پر ازخودنوٹس لیا جبکہ وہ معاملہ ہائیکورٹس میں زیر التواء تھا. اصل ازخود نوٹس غیر ضروری طور پر اسمبلیاں تحلیل کرنے پر ہونا چاہیے تھا. سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن احسن بھون اور چئیرمین ایگزیکٹو کمیٹی پاکستان بار کونسل حسن رضا نے کہا وکلاء کا یہی مطالبہ رہا ہے کہ از خود نوٹس اور بنچز کی تشکیل کیلئے ججز کی کمیٹی ہونی چاہیے. سپریم کورٹ کے آٹھ رکنی بینچ نے پارلیمنٹ کی قانون سازی پر حکم امتناع جاری کیا ان میں سے چھ ججز وہ تھے جو سینیارٹی کے اصول کیخلاف سپریم کورٹ میں تعینات ہوئے ہیں. پاکستان بار کونسل کے نمائندوں نے لاہور میں ہونے والی گول میز کانفرنس پر بھی تنقید کی اور کہا جو وکلاء شامل تھے وہ ایک سیاسی جماعت کے ترجمان ہیں۔ |