آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا ایل او سی پر اگلے مورچوں کا دورہ

جمعرات 06 اپریل 2023ء

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا،جہاں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو ایل او سی کی تازہ صورتحال اور فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اگلے مورچوں پر تعینات افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی، اور ان پر زور دیا کہ وہ مقامی آبادی کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں، ان کا کہنا تھا کہ فوجی جوان پوری لگن اور تندھی کے ساتھ فرائض کی ادائیگی کریں، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جوانوں اور افسروں کے ہمہ وقت چوکس رہنے سمیت آپریشنل تیاریوں اور بلند حوصلے کو سراہا، انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہے اور پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لئے پرعزم ہے، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے کاز کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں، قبل ازیں ایل او سی پہنچنے پر کور کمانڈر راولپنڈی کور نے آرمی چیف کا استقبال کیا،،




``
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ گدھا بازیاب،چور گرفتار ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی