ایرانی علاقے سے دہشتگردوں کی فائرنگ،چار پاکستانی سیکیورٹی اہلکار شہید

هفته 01 اپریل 2023ء

،، آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے جلگئی سیکٹر میں پاک ایران بارڈر پر ایرانی حدود سے دہشت گردوں کے ایک گروہ نے پاکستانی سیکیورٹی اہلکاروں پر اس وقت فائرنگ کی، جب سیکیورٹی فورسز کے اہلکار معمول کے سرحدی گشت پر تھے، فائرنگ سے 4 اہلکار نائیک شیر احمد، لانس نائیک محمد اصغر، سپاہی محمد عرفان اور سپاہی عبدالرشید شدید زخمی ہوگئے، جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لا پائے اور شہید ہوگئے، پاکستان کی جانب سے ایرانی حکام سے رابطہ کیا جارہا ہے، تاکہ ایرانی سرزمین سے پاکستانی علاقے میں فائرنگ کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائی کی جائے اور ایران مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے ٹھوس اقدامات کرے،،




``
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے برگر کی قیمت سات سو ڈالر خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد