فتنے کا پاکستان کی سیاست سے مائنس ہونا ضروری ہے،وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ

جمعه 31 مارچ 2023ء

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ دو صوبوں میں انتخابات کے کیس میں جسٹس مندوخیل نے سماعت سے معذرت کی ،اور اختلافی نوٹ میں افسوسناک بات لکھی ہے، اختلافی نوٹ میں لکھا کہ رائے لیے بغیرفیصلہ لکھ دیا گیا،صورتحال انتہائی افسوسناک اور قومی سانحے سے کم نہیں۔ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے بینچ کا فیصلہ چیلنج نہیں ہوتا، وہ فیلڈ ہولڈ کرے گا، یہ بینچ نو سے شروع ہوکر تین پر آگیا ہے، ایک معزز جج پہلے بینچ سے علیحدہ ہوئے اور پھر بینچ کا حصہ ہیں۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اگرفل بینچ اس معاملےکافیصلہ نہیں کرے گا تو انصاف ہوتا نظر نہیں آئے گا، آپ انارکی کا حصہ نہ بنیں اور فل بینچ بنائیں کیونکہ انصاف ہونا نہیں چاہیے ہوتا ہوا نظر بھی آنا چاہیے۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ایک فتنے نے ملک کو اس نہج پر لاکھڑا کیا ہے، فتنے کا پاکستان کی سیاست سے مائنس ہونا بہت ضروری ہے، چیف جسٹس جائزہ لیں ملک میں فتنہ کیسے متعارف ہوا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ سیاسی، انتظامی طور پر بحران اور اب جوڈیشری کو بھی لاکھڑا کیا ہے، یہ فتنہ چاہتاہے کہ ملک میں افراتفری ہو، یہ اسمبلیاں آئینی طور پر نہیں توڑی گئیں، دونوں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے اسمبلی نہیں توڑیں، اس فتنے کی دھونس، تکبر، ضد ، یا ایجنڈا تھا جس نے اسمبلیاں توڑی۔




``
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا برگر کی قیمت سات سو ڈالر ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔