پنجاب اور کے پی اسمبلیوں کے انتخابات میں التواء،پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

هفته 25 مارچ 2023ء

پنجاب اور خیبرپختونخواہ کی صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کی تاریخ میں تبدیلی کیخلاف پی ٹی آئی نے مشترکہ آئینی درخواست عدالت عظمی میں دائر کردی،اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان اور اسپیکر کے پی کے اسمبلی مشتاق غنی نے آئنی درخواست دائر کی جبکہ اسد عمر، میاں محمود الرشید اور عبد الرحمان بھی مشترکہ درخواستگزاروں میں شامل ہیں پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے دائرآئینی درخواست میں وفاق،پنجاب کے پی کے کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں وزارت پارلیمانی امور وزارت قانون اور کابینہ کو بھی فریق بنایا گیا ہے تحریک انصاف کی مشترکہ درخواست میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے آئینی مینڈیٹ اور عدالت کے فیصلہ سے انحراف کیا۔عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کو شیڈول کے مطابق تیس اپریل کو الیکشن کرانے کا حکم دیا جائے۔ ایک اور متفرق درخواست سید ہر علی شاہ کی طرف سے بھی درخواست دائر کی گئی ہے جس کے مطابق عدالت سے شیڈول کے مطابق انتخابات کا انعقاد کرانے کے حکم کے ساتھ ساتھ مولانا فضل الرحمن، شہباز شریف،محسن نقوی اوررانا ثنا اللہ کے خلاف قانونی کارروائی کی استدعا بھی کی گئی ہے




``
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا