بریگیڈئر مصطفیٰ کمال برکی پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

بدھ 22 مارچ 2023ء

آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران شہید ہونے والے بریگیڈیئر مصطفی کمال برکی کی نماز جنازہ ریس کورس راولپنڈی میں ادا کر دی گئی، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم سمیت حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی افسران و جوانوں، سرکاری افسران، ارکان پارلیمنٹ اور عوام کی بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی،جس کے بعد شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آرمی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا، اپنے پورے فوجی کیریئر کے دوران، بریگیڈیئر برکی نے انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، انہوں نے کے پی کے اور بلوچستان میں دہشت گردی کے متعدد نیٹ ورکس کو کامیابی سے ختم کیا جبکہ وہ اے پی ایس حملے میں ملوث دہشت گرد نیٹ ورک کو 2016ء میں ختم کرنے میں بھی شامل تھے، ترجمان کے مطابق پوری قوم ان کی شاندار خدمات اور عظیم قربانی کا اوتراف کرتی ہے، مسلح افواج اور انٹیلی جنس ایجنسیاں دہشت گردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے پرعزم ہیں، بریگیڈئیر برکی نے 12 اکتوبر 1995 کو پاکستان کی مایہ ناز فرنٹیئر فورس رجمینٹ میں کمیشن حاصل کیا، بریگیڈئیر برکی شہید نے سوگواران میں بیوہ، ایک بیٹا اور ایک بیٹی چھوڑے ہیں،،




``
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا گدھا بازیاب،چور گرفتار دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔