زلمے خلیل زاد نے پی ٹی آئی پر پابندی عائد کرنے کے خدشے کا اظہار کردیا |
|
بدھ 22 مارچ 2023ء | |
سابق امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اشارے مل رہے ہیں کہ پاکستان کی پارلیمنٹ آئندہ چند روز میں پی ٹی آئی پر پابندی عائد کر سکتی ہے یا حکومت سپریم کورٹ سے عمران خان کو انتخابات کے لیے نااہل قرار دینے کا بھی کہہ سکتی ہے تاہم ان اقدامات سے سیاسی پولرائزیشن اور تشدد میں مزید اضافہ ہو گا۔ زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ یوں محسوس ہو رہا ہے کہ حکومت نے عمران خان کو ریاست کا دشمن نمبر ون بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے ایسےاقدامات پاکستان کے سیاسی، اقتصادی اور سلامتی کے بحران کو مزید شدید کردیں گے۔ زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ پہلے ہی کچھ ممالک نے پاکستان میں سرمایہ کاری کو معطل کرچکے ہیں اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے معاہدہ بھی غیریقینی کا شکار ہے، ایسے اقدامات سے پاکستان کیلئے عالمی حمایت میں مزید کمی آئے گی۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ پاکستان کی سیاسی قیادت قومی مفاد کو نقصان پہنچانے والی تباہ کن سیاست سے باہر نکلے گی اور اگر ایسا نہ کیا تو میری پاکستان کے بارے میں تشویش بڑھتی جارہی ہے |