افغان شہریوں کی نقل و حمل کا معاملہ،وفاقی حکومت نے نئی پالیسی تیار کر لی |
|
پیر 20 مارچ 2023ء | |
وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق افغان باشندوں کی نقل و حرکت تھانوں میں اندراج سے مشروط کرنے کا فیصلہ ہو گیا، افغان باشندوں کو ایک صوبے سے دوسرے صوبے یا ایک شہر سے دوسرے شہر جانے کے لیے انٹری کرانا لازمی قرار دے دیا گیا ہے وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق افغان باشندوں کو متعلقہ تھانے کو پہلے رپورٹ کرنا ہوگا، جس میں نئے شہر جانے کا مقصد اورپتے سے بھی تھانے کو مکمل معلومات فراہم کرنا ہوگی ذرائع کے مطابق تمام افغان باشندوں کا ڈیٹا محفوظ کیا جائے گا اور بارڈر پر انٹری کے نظام کو مزیدمؤثر بنایا جائے گا، ویزا یا رہائشی اجازت نامے کی مدت ختم ہونے پر افغان باشندوں کو وطن واپس جانا لازم ہوگا |