چمن،سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،اسلحے اور بارود کا بڑا ذخیرہ قبضے میں لے لیا |
|
اتوار 19 مارچ 2023ء | |
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں چمن اور آس پاس کے علاقوں میں دیسی ساختہ بم نصب کرنے سمیت حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں ملوث دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگانے کیلئے چمن کے علاقے رحمان کہول میں آپریشن کیا، علاقے کی مسلسل نگرانی کے نتیجے میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کی نشاندہی کی گئی، سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کرکے علاقے کی تلاشی لی، اور بڑی مقدار میں دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلات سمیت اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد کیا، ترجمان کے مطابق پاک فوج قوم کے تعاون سے بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے پرعزم ہے،، |