سعودی فرمانروا نے ایرانی صدر کو سعودی عرب کے دورے کی دعوت دے دی |
|
اتوار 19 مارچ 2023ء | |
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر کے نائب چیف آف اسٹاف سیاسی امور محمد جمشیدی نے تصدیق کی ہے کہ سعودی فرمانروا نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو ریاض مدعو کرلیا ہے۔ محمد جمشیدی کے مطابق سعودی فرمانروا نے ایرانی صدر کے نام خط لکھا ہے جس میں دونوں ممالک کے ت درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کا خیرمقدم کیا۔خط میں شاہ سلمان نے ایران سعودی مضبوط اقتصادی، علاقائی تعاون پرزوردیا۔ محمد جمشیدی کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر رئیسی نے سعودی فرمانرواکی دعوت کا خیرمقدم کیا ہے اور سعودی عرب سے تعلقات کے فروغ پر رضامندی کا اظہار بھی کیا ہے سعودی عرب کی جانب سے ابھی تک خط کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ایران اورسعودی عرب نے دس مارچ کودوطرفہ سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان کیاتھا۔ سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات دوہزار سولہ سے منقطع تھے تاہم رواں ماہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی میں چین نے اہم ثالث کا کردار ادا کیا بیجنگ میں دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کی اور سفارتی تعلقات کی بحالی کا معاہدہ بھی کرایا |