ملک کے مختلف حصوں میں جاری بارشوں کا سلسلہ بیس مارچ تک جاری رہنے کا امکان

جمعه 17 مارچ 2023ء

ملک کے بیشترعلا قوں میں بارش سے موسم میں خوشگواری تبدیلی آئی ہے اور ایک بار پھر سردی لوٹ آئی ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا سلسلہ بیس مارچ تک جاری رہنے کا امکان ہے محکمہ موسمیات نے اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش کا امکان ظاہر کیا ہے، اس کے علاوہ آزادکشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا میں بارش متوقع ہے۔ کوئٹہ، ژوب، چمن، زیارت، خضدار، قلات، لسبیلہ، بارکھان، سبی، نصیر آباد،خطہ پوٹھوہار، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور،بہاولنگر، سرگودھا، میانوالی،لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ملتان، مری اور گلیات میں بھی بارش کا امکان موجود ہے دادو، سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ، بینظیرآباد، میر پورخاص،کراچی، حیدر آباد، ٹھٹہ اور بدین میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔




``
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف گدھا بازیاب،چور گرفتار وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔