عمران خان نے اپنے خلاف درج مقدمات میں گرفتاری سے بچنے کےلئے عدالت سے رجوع کر لیا

جمعه 17 مارچ 2023ء

سابق وزیراعظم عمران خان کی طرف سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں سیکرٹری داخلہ، اسلام آباد اور چاروں صوبوں کے پولیس آئی جیز اور ڈائریکٹر ایف آئی اے کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہےکہ رجیم چینج کے بعد عمران خان مسلسل پولیس کے ٹارگٹ پر ہے، وزیر آباد میں قاتلانہ حملہ ہوا اور جان کو شدید خطرات لاحق ہیں اور عدالتی کارروائی کے لیے اسلام آباد آمد پر گرفتاری کا خدشہ ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہےکہ انصاف تک رسائی اور فیئر ٹرائل سمیت دیگر بنیادی حقوق سلب کیے جا رہے ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ عمران خان کے خلاف ملک بھر میں درج مقدمات کی تفصیل طلب کی جائے، گرفتاری کو عدالت کی پیشگی اجازت سے مشروط کیا جائے اور پورے ملک میں درج مقدمات کا ریکارڈ دیا جائے۔




``
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم