توشہ خانہ سے تین سو ڈالر سے زائد مالیت کا تحفہ حاصل کرنے پر پابندی

منگل 14 مارچ 2023ء

وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کے حوالے سے نئی پالیسی فوری طور پر نافذ کردی ہے جس کے تحت صدر، وزیراعظم ،کابینہ ارکان، ججز ،سول و ملٹری افسران پر تین سو ڈالر سے زائد مالیت کا تحفہ حاصل کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ نئی پالیسی کے مطابق صدر، وزیراعظم ،کابینہ ارکان ،ججز ،سول و ملٹری افسران پر تین سو ڈالر سے زائد مالیت کا تحفہ حاصل کرنے پر پابندی ہوگی جبکہ صدر ، وزیراعظم ، کابینہ ارکان ، پر ملکی و غیر ملکی شخصیات سے نقدی بطور تحفہ وصول کرنے پر بھی پابندی عائد ہوگی واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے توشہ خانہ سے سرکاری افسران اور سیاستدانوں کے ارزاں نرخوں پر تحائف خریدنے کے حوالے سے انکشافات کا سلسلہ جاری تھا جبکہ وفاقی حکومت نے عدالتی حکم پر گزشتہ بائیس سال کا ریکارڈ بھی جاری کیا تھا۔




``
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔