پاکستان دیوالیہ نہیں ہوگا،وزیر خزانہ اسحق ڈار |
|
جمعرات 09 مارچ 2023ء | |
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزئیر خزانہ کا اسحق ڈار کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتیں سیاست کو بالائے طاق رکھتے ہوئے میثاق معیشت پر اتفاق کریں اور کوئی بھی اس میں تبدیلی نہ کرے،ملک کی معاشی مشکلات کو ختم کرنےکے لیے سب کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا، سیلاب زدہ علاقوں میں بحالی کے کاموں کے لیے سولہ ارب ڈالر درکار ہیں۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے پچھلے دور میں پاکستان چوبیسیویں بڑی معیشت بن گیا تھا، پاکستان ایشیا کی بہترین مارکیٹ تھی جو گزشتہ حکومت کی غلط پالیسی سےتنزلی کا شکار ہوئی، گزشتہ چار سالوں میں فی کس آمدنی میں صرف تیس ڈالر کا اضافہ ہوا، ہمارے دور میں فی کس آمدنی میں تین سو تہتر ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اسحق ڈار کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے آئی ایم ایف کے پروگرام سے انحراف کیا اور ترقیاتی اداروں کے اعتماد کو نقصان پہنچایا، ہم آئی ایم ایف کے اس پروگرام کو مکمل کریں گے، آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ اگلے چند دنوں میں ہوجائےگا |