بلوچستان میں امن و استحکام کا قیام پاک آرمی کا غیر متزلزل عزم ہے،آرمی چیف

جمعرات 09 مارچ 2023ء

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے گوادر کا دورہ کیا ہے،جیاں انہیں موجودہ سیکیورٹی صورتحال، فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں، سی پیک کی سیکیورٹی اور منصوبوں کیلئے پرامن اور محفوظ ماحول یقینی بنانے کی کوششوں پر بریفنگ دی گئی، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے افسروں اور جوانوں کی اس سلسلے میں کوششوں کو سراہا اور بلوچستان کے عوام کی فلاح اور بھلائی کے لئے پیشہ ورانہ عزم کے ساتھ کام جاری رکھنے پر زور دیا، آرمی چیف نے مقامی عمائدین، منتخب نمائندوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے بات چیت کرتے ہوئے زور دیا کہ "مٹھی بھر گمراہ عناصر کو بلوچستان کا امن تباہ نہیں کرنے دیں گے، یہ گمراہ عناصر عوام اور مسلح افواج کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے، عوام اور مسلح افواج امن اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہیں"* آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے علاقے کی سماجی اور اقتصادی ترقی پر زور دیا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے تعلیم، سولر سسٹم کی تنصیب، ماہی گیری، پانی، صحت، کھیل اور معاش سے متعلق فلاحی منصوبوں کا بھی اعلان کیا، آرمی چیف کے دورے کے موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو اور کور کمانڈر کوئٹہ موجود تھے،،




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے گدھا بازیاب،چور گرفتار پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم