روس سے درآمد گندم کی ملک کے مختلف حصوں کو ترسیل شروع

بدھ 08 مارچ 2023ء

وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ نے گزشتہ سال تیس نومبر کو گندم کی درامد کے لیے ٹینڈر جاری کیا تھا جس میں سات بین الاقوامی کمپنیوں نے حصہ لیا اور روسی کمنپی بروڈن ٹروج کی سب سے کم بولی کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے منظوری دی۔ اس معاہدے کے تحت مجموعی طور پر نو بحری جہازوں میں روس سے ساڑھے چار لاکھ ٹن گندم درامد کی جائے گی اور یہ اپریشن رواں ماہ اکتیس مارچ تک مکمل ہوگا۔ درامدی گندم کی ان لوڈنگ ،سٹوریج اور ترسیل سے مقامی سطح پر بڑے پیمانے پر لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی میسر ائیں گے حکام کے مطابق روس سے درامد کی گئی گندم کی ملک گیر ترسیل سے گندم کا حالیہ بحران ختم ہونے کے ساتھ ساتھ ساتھ اوپن مارکیٹ میں اٹے کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی سامنے ائے گی۔




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور