اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان تیرہ مارچ کو سیشن عدالت میں پیش ہونے کا حکم

منگل 07 مارچ 2023ء

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی درخواست پر محفوظ سنادیا اور عمران خان کو سیشن عدالت میں تیرہ مارچ کو پیش ہونے کا حکم جاری کر دیا۔ توشہ خانہ کیس میں عمران خان نے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جہاں عمران خان کے وکلا نے چیئرمین پی ٹی آئی کی پیشی کے لیے چار ہفتوں کا وقت دینے کی استدعا کی تھی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کے گرفتاری کے وارنٹ تیرہ مارچ تک معطل کردیے اور تیرہ مارچ کو چیئرمین پی ٹی آئی کو سیشن عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا قبل ازیں توشہ خانہ کیس کی سماعت میں عمران خان ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہونے کے بعد بھی سیشن عدالت میں پیش نہیں ہوئے اور وارنٹ گرفتاری کی معطلی کےلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا تھا




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔