ترکیہ کی ڈوبتی معیشت کو سہارا،سعودی عرب نے پانچ ارب ڈالر دے دیئے

منگل 07 مارچ 2023ء

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب نے ایک معاہدے کے تحت سعودی فنڈ ڈیویلپمنٹ (ایس ایف ڈی) کے ذریعے ترکیہ کے مرکزی بینک میں پانچ ارب ڈالر ڈیپازٹ کرائے۔ سعودی وزیر خزانہ محمد بن الجادان نے دسمبر دوہزار بائیس میں خواہش ظاہر کی تھی کہ سعودی عرب ترکیہ کے بینک میں پانچ ارب ڈالر ڈیپازٹ کرانے کا خواہاں ہے واضح رہے کہ دو برس سے ترکیہ کو معاشی مسائل کا سامنا ہے اور ترکیہ کے فارن ایکسچینج کے ذخائربیس سال کی بدترین سطح کے بعد چھ ارب ڈالر سے واپس اوپر آئے تھے جبکہ حالیہ زلزلے میں ترکیہ کو پھر ساڑھے آٹھ ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فروری کے آخری ہفتے میں ترکیہ مرکزی بینک کے ذخائر ایک اعشاریہ چار ارب ڈالر کم ہوئے تھے۔ معاشی مسائل کے باعث ترک کرنسی لیرا کی قدر دوہزار اکیس میں ڈالر کے مقابلے میں چوالیس فیصد کم ہوئی جبکہ دوہزار بائیس میں بھی لیرا کی قدر میں تیس فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔




``
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی