پلوامہ حملے میں ہلاک ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کے لواحقین کا احتجاج،مودی سرکار کا بیواؤں پر تشدد

پیر 06 مارچ 2023ء

تفصیلات کے مطابق مُودی سرکار کے ہاتھوں پلوامہ میں مرنے والوں کے خاندانوں کی بے حُرمتی کا سلسلہ جاری ہے اور پلوامہ حملے میں مرنے والوں کے خاندان مُودی سرکار کی بے اعتنائی پر سخت نالاں ہے مُودی سرکار نے اپنے محسنوں کے لواحقین کو جے پور کی سڑکوں پر رول ڈالا،پلوامہ حملے میں مارے جانے والے سیکیورٹی اہلکاروں کے لواحقین معاوضے کا مطالبہ لیکر سڑکوں پر آئے تو پولیس نے بیواؤں پر تشدد کیا پلوامہ حملے میں CRPFکے مرنے والے جوانوں کی بیوائیں کئے گئے وعدوں کی تکمیل نہ ہونے پر جے پور میں احتجاج کر رہی تھیں ،بیواؤں کی طرف سے مُودی سرکار کو جان سوزی کی دھمکی بھی دی گئی راجستھان کے شہر جے پور میں بیواؤں کا احتجاج گزشتہ پانچ دنوں سے جاری ہے واضح رہے کہ مُودی سرکار کی طرف سے پلوامہ حملے میں مارے جانے والے جوانوں کے لواحقین کے لئے نقد رقوم، سرکاری نوکریاں اور گھروں کا اعلان کیا گیا تھا لیکن چار سال گُزرنے کے باوجود مُودی سرکار بیواؤں سے کئے گئے وعدوں میں سے ایک بھی نہ نبھا سکی،مُودی سرکار کی بھارت کی خاطر جان دینے والوں کے خاندانوں کی طرف عدم توجہ پر بھارتی افواج میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے




``
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات برگر کی قیمت سات سو ڈالر سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار